ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم ایس پی کم کرنے کا کوئی بیان نہیں دیا، جھوٹے الزامات لگے: نتن گڈکری

ایم ایس پی کم کرنے کا کوئی بیان نہیں دیا، جھوٹے الزامات لگے: نتن گڈکری

Sat, 13 Jun 2020 22:51:49    S.O. News Service

نئی دہلی،13جون(آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت نے منیمم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اسی دوران مرکزی وزیر نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایم ایس پی کو کم کرنے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ ان پر غلط الزامات لگائے جارہے ہیں۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ایم ایس پی (منیمم سپورٹ پرائس) میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے ایم ایس پی میں کمی کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا، اس کے لئے مجھ پر الزام لگایا گیا ہے۔ حکومت ہند نے ہمیشہ کسانوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے اور ایساجاری رہے گا۔

 مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔ نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایم ایس پی میں کمی کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا، غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ بتادیں کہ حال ہی میں نتن گڈکری نے کہا تھا کہ حکومت کی زرعی فصلوں کے لئے کم سے کم سپورٹ کی قیمت گھریلو مارکیٹ کی قیمت اور بین الاقوامی شرحوں سے کہیں زیادہ ہے۔ گڈکری نے کہا کہ کسی بھی قسم کی معاشی پریشانی آنے سے پہلے متبادل تلاش کرنا ہوگا۔


Share: